LIVE

پی پی اور (ن) لیگ کی فنڈنگ کا راز سامنے کیوں نہیں آرہا؟ فواد چوہدری

ویب ڈیسک
July 29, 2022
 

سابق وزیر نے مطالبہ کیا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آناچاہیے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری  نے کہا کہ (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی کوکون فنڈ دے رہا ہے، یہ راز سامنے کیوں نہیں آرہا؟

سابق وزیر نے مطالبہ کیا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آناچاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 40 ہزار سے زیادہ ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دیں، اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں، فنڈنگ کے قانون کا مقصد یہ ہےکہ ووٹرکوپتا ہوکہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کررہا ہے۔