LIVE

بشریٰ انصاری کی والدہ کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل

ویب ڈیسک
July 30, 2022
 

بشریٰ انصاری کی والدہ گزشتہ کئی عرصے سے بیمار ہیں__فوٹو: انسٹاگرام

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ کو انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا۔

بشریٰ انصاری نے یہ اطلاع انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی۔

اداکارہ کی پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سفر کے لیے جہاز میں بیٹھی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کیپشن میں بتایا کہ ’میں لاہور جا رہی ہوں، امی آئی سی یو میں ہیں، اللّٰہ خیر، پیاری ماں‘۔

بشریٰ انصاری نے یہ پوسٹ گزشتہ شب انسٹاگرام پر شیئر کی جس پر اب تک کئی صارفین نیک خواہشات کا اظہار کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی والدہ گزشتہ کئی عرصے سے بیمار ہیں۔