LIVE

کامن ویلتھ گیمز : روایتی حریف پاک بھارت ویمن کرکٹ ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

ویب ڈیسک
July 31, 2022
 

بھارت کو پہلے میچ میں آسٹریلیا سے شکست ہو ئی تھی جبکہ پاکستان ویمن کو بارباڈوس نے 15 رنز سے شکست دی تھی۔ فوٹو فائل

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی ہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان  میچ آج دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ  بھارت کو پہلے میچ میں آسٹریلیا سے شکست ہو ئی تھی جبکہ پاکستان ویمن کو بارباڈوس نے 15 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کے خلاف بارباڈوس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 144 رنز  بنائے تھے، کپتان ہیلی میتھیوز نے 51،کیشیانائٹ نے 62 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کے جانب سے فاطمہ ثنا نے 2 اور ڈیانا بیگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا سکی تھی ، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 50 رنز بناکر نمایاں رہی تھیں۔