Time 27 جولائی ، 2022
کھیل

کامن ویلتھ گیمز میں پہلی بار پاکستان کی خاتون باکسر کی شرکت

کامن ویلتھ گیمز میں پہلی پاکستانی خاتون باکسر کےطور پر شرکت کرنا فخر کی بات ہے، اپنے احساسات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی: مہرین بلوچ— فوٹو : فائل
کامن ویلتھ گیمز میں پہلی پاکستانی خاتون باکسر کےطور پر شرکت کرنا فخر کی بات ہے، اپنے احساسات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی: مہرین بلوچ— فوٹو : فائل

کامن ویلتھ گیمز میں پہلی بار پاکستان کی خاتون باکسر شرکت کر رہی ہیں، مہرین بلوچ برمنگھم گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

اس حوالے سے مہرین بلوچ کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پہلی پاکستانی خاتون باکسر کےطور پر شرکت کرنا فخر کی بات ہے، اپنے احساسات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔

قومی خاتون باکسر کا مزید کہنا تھا کہ محمد علی کو دیکھ کر باکسنگ شروع کی مگر ان کی بیٹی لیلیٰ علی نے سب سے زیادہ متاثر کیا، اولمپک میں کچھ کر دکھانا میرا ہدف ہے۔

مہرین بلوچ نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا، ایشیا یا کامن ویلتھ گیمز پر نہیں رکنا اولمپکس تک جانا ہے، کامن ویلتھ گیمز کیلئے محنت اور تیاری کی ہے، پہلی اور  واحد خاتون ہونے کا پریشر ہے مگر اچھا رزلٹ دوں گی۔

مزید خبریں :