LIVE

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تھمنے لگا

ویب ڈیسک
August 02, 2022
 

مسلسل دوسرے روز ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ اب کچھ تھمنے لگا ہے اور مسلسل دوسرے روز ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ مسلسل دوسرے روز گرا ہے۔  دو دن میں ڈالر 99 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 46 پیسے کم ہوکر 238 روپے 38 پیسے ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 50 پیسے کم ہوکر 240 روپے 50 پیسے ہے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان