LIVE

نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ ملکی برآمدات کو دھچکا

آمنہ عامر
August 02, 2022
 

فوٹو: فائل

اسلام آباد: نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ ملکی برآمدات کو دھچکا پہنچا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق  جولائی میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 23.95 فیصدکمی اور سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 5.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2022 میں برآمدات 2 ارب21 کروڑ  90 لاکھ ڈالرز رہیں، جون 2022 میں برآمدات 2 ارب 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز  تھیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ماہانہ بنیادوں پر درآمدات میں 38.31 فیصد کمی ہوئی، جولائی 2022 میں درآمدات 4 ارب 86 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز  رہیں جب کہ  جون 2022 میں درآمدات 7 ارب 88 کروڑ  ڈالرز  تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 46.76 فیصد کمی ہوئی، جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 64 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ جون میں تجارتی خسارہ 4 ارب 96 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھا۔