Time 02 اگست ، 2022
کاروبار

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس مثبت ہوا اور کاروبار کا اختتام 115 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 191 پر کیا— فوٹو: فائل
الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس مثبت ہوا اور کاروبار کا اختتام 115 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 191 پر کیا— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پہلے منفی تھا تاہم فیصلے کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز  پر شیئرز فروخت کرنے کا رجحان رہا، الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ایک موقع پر 100 انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس منفی رہا۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس مثبت ہوا اور  کاروبار کا اختتام 115 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 191 پر کیا۔ بازارمیں آج 21 کروڑ  75 لاکھ شیئرز کے سودے 6 ارب 32 کروڑ روپے میں ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 796 ارب روپے رہی۔

مزید خبریں :