LIVE

آصف زرداری کا فین ہوگیا ہوں: کامران اکمل

ویب ڈیسک
August 03, 2022
 

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے پاکستان کے پسندیدہ سیاستدان کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔

کامران اکمل سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ آپ کا پسندیدہ سیاستدان کون ہے؟ جواب میں کرکٹر نے فوراً کہا 'میں تو آصف علی زرداری صاحب کا مداح ہوگیا ہوں'۔

قومی کرکٹر نے کہا 'میں سچ بتارہا ہوں، میں زرداری کا فین ہوں، پہلے بھی تھا لیکن میں نے دیکھا ہے کہ اس بندے جیسے سیاستدان کم ہی ہوتے ہیں'۔

کامران اکمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔