LIVE

پی ٹی آئی کے چارٹرآف ڈیمانڈ کی خبریں غلط اوربے بنیاد ہیں: الیکشن کمیشن ذرائع

نوشین یوسف
August 04, 2022
 

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا الیکشن کمیشن میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کے معاملے کی تردید کر دی ہے: ذرائع — فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا الیکشن کمیشن میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کے معاملے کی تردید کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سےچارٹرآف ڈیمانڈ کےحوالے سے خبریں غلط اوربے بنیاد ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی نے چارٹرآف ڈیمانڈ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹرآصف اقبال کوجمع کروائی ہے جبکہ الیکشن کمیشن میں آصف اقبال نامی کوئی ڈپٹی ڈائریکٹرموجود ہی نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آج کوئی چارٹر اور ڈیمانڈ وصول نہیں کیا ہے۔