LIVE

ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

ویب ڈیسک
August 04, 2022
 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 29 جولائی کو ختم ہونے والےہفتے میں 20.59 کروڑ ڈالرکم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 جولائی کو 14.20 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 18.97 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8.38 ارب ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.62 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.82 ارب ڈالر رہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر جولائی کے آخری کاروباری ہفتے میں 20 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔