LIVE

ویڈیو: جاپان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، املاک تباہ

ویب ڈیسک
August 05, 2022
 

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں اور مون سون کی وجہ سے بارشوں نے کئی ممالک میں سیلابی صورتحال پیدا کررکھی ہے اور ایسی ہی ایک  ویڈیو جاپان سے سامنے آئی ہے۔

جاپان کے شہر یاماگاتا سے سامنے آنے والی  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سیلابی ریلہ اپنے ساتھ سڑک بہا لے گیا۔

شہر میں خطرناک سیلابی صورتحال سے ہرطرف تباہی کا سماں ہے جب کہ سڑک پر گہرا گڑھا پڑنے سے گاڑی بھی گڑھے میں جاگری۔

جاپانی شہر میں سیلابی ریلے سے تباہی کے دوران موسلا دھار بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔

اس کے علاوہ جاپان کے شمال مشرق اور وسطی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے ہزاروں افراد کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے ہیں۔