LIVE

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ پر بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا

ویب ڈیسک
August 06, 2022
 

فوٹو:فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)  نے کراچی ائیرپورٹ پر بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

سی اے اے حکام کے مطابق ممکنہ بارشوں سے پیداصورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں جبکہ  بین الاقوامی اور ملکی سیٹلائٹ ایریا کے عقب میں بارش کے پانی کا بہاؤ ممکن بنایا جائے۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ رن ویز کے اطراف ہر قسم کے گڑھوں کو بھرنے کا کام فوری مکمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے  سندھ پر مون سون سسٹم اثر انداز ہونے کی پیشگوئی کی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کراچی پر ایک نہیں دو سسٹم مزید بارشیں لا رہے ہیں جس کے تحت ہفتے کو شروع ہونے والا نیا سلسلہ 9 اگست تک کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارشوں کا باعث بنے گا ، پھر 11 سے 15 اگست تک دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔