LIVE

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5 سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
August 06, 2022
 

اسلامک جہاد نے صیہونی فضائی حملے کو اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ فائر کیے۔ فوٹو فائل

اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 15 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے کہا کہ حملے میں اسلامک جہاد کے کمانڈر تیسیر الجبری (Taysir al-Jabari) کو نشا نہ بنایا گیا۔

دوسری جانب اسلامک جہاد نے صیہونی حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی فضائی حملے کو اعلان جنگ قرار دیا اور جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ فائر کیے۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نئے جرم کا مرتکب ہوا ہے، اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔