LIVE

سیشن کورٹ نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا

ویب ڈیسک
August 06, 2022
 

عدالت نے درخواست دائر کرنے والے شہری عبد الاحد اور جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 اگست تک جواب طلب کرلیا— فوٹو: فائل

کراچی کی سیشن کورٹ شرقی نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔

سیشن جج شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کاپوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی۔ 

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل ضیا اعوان کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔

عدالت نے درخواست دائر کرنے والے شہری عبد الاحد اور جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ شرعی طور پر دانیہ شاہ کو خلع ہوچکی ہے۔