LIVE

دریا میں پھنسی وہیل کو دلچسپ انداز میں آزاد کرایا گیا

ویب ڈیسک
August 06, 2022
 

سائنس دانوں نے بیلوگا وہیل کو وٹامن کے انجیکشن لگا کر دریا سے نکلنے میں مدد دی۔اے ایف پی فوٹو

فرانس کے دریائے سین میں پھنسی بیلوگا وہیل کو  نکالنے کے لیے سائنسدانوں نے منفرد طریقہ آزمایا اور کامیابی حاصل کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دریائے سین میں ایک بیلوگا وہیل پھنس گئی تھی، وہیل نے نکلنے کی کافی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکی، بار بار کوشش کے باعث وہیل بری طرح تھک کر چور ہو گی اور اس کی طاقت میں کمی آگئی، یوں وہ اپنی ہمت ہار  بیٹھی۔

جب یہ بات مختلف ذرائع سے ہوتی ہوئی سائنسدانوں تک پہنچی تو  انہوں نے سوچ بچار کے بعد دریائے سین میں پھنسی وہیل کو نکالنے کے لیے وٹامن کے انجیکشن لگانے کا منفرد طریقہ آزمایا تاکہ وہیل کو توانائی حاصل ہو  اور  وہ دریا سے ’انگلش چینل‘ تک کا 160 کلو میٹر  کا طویل سفر کر نے کے قابل ہو سکے۔ 

یہ ایک منفرد اور دلچسپ طریقہ تھا جو اس سے پہلے کسی بھی وہیل پر  آزمایہ نہیں گیا، سائنسدان اس طریقے میں کامیاب رہے اور  وٹامن کے انجیکشن لگنے کے بعد وہیل باآسانی اپنی منزل پر رواں دواں ہو گئی۔