LIVE

صدف اور شہروز کی بیٹی کانام سامنے آگیا

ویب ڈیسک
August 10, 2022
 

انسٹاگرام اسٹوری پر صدف کنول کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد کے ساتھ بھیجی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں/فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

ماڈل صدف اور  اداکار شہروز سبزواری  کی بیٹی کا نام سامنے آگیا۔

انسٹاگرام اسٹوری پر صدف کنول کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد کے ساتھ بھیجی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں بچی کا نام سیدہ زہرہ سبزواری درج ہے۔

اسکرین شاٹ 
اسکرین شاٹ 

گزشتہ روز شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

واضح رہے کہ  شہروز اور صدف کی یہ پہلی اولاد ہے جب کہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی اور سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نوریح ہے۔