LIVE

ویڈیو: چینی شہری سائیکل رکشہ پر گاڑی رکھ کر چلتا بنا

ویب ڈیسک
August 10, 2022
 

آج تک  آپ نے گاڑی کے اوپر  سائیکل رکھی دیکھی ہوگی لیکن آج ہم آپ کو ایسی ویڈیو دکھا رہے ہیں جس میں بھاری بھرکم  گاڑی ایک سائیکل  رکشہ پر رکھی ہوئی  ہے۔

یہ ویڈیو چین سے سامنے آئی ہے جس میں ایک شہری تین پہیوں والی سائیکل جسے عام  طور پر سائیکل رکشہ بھی کہا جاتا ہے اس  پر بھاری بھرکم گاڑی کو اٹھائے بہت ہی آرام سے چلتا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل  ہورہی ہے جسے دیکھنے والے اس شخص کے توازن برقرار رکھنے کو بھی داد دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو دیکھ کر بعض صارفین کا کہنا ہےکہ یہ شہری کچرا چننے کا کام کرتا ہے تو کسی نے اس گاڑی کو اسکریپ کا مال قرار دیا لیکن گاڑی سائیکل پر لے جانے کی اصل وجہ سامنےنہیں آسکی۔