LIVE

ویڈیو: مکہ ٹاور پر بجلی چمکنے کا خوفناک منظر

ویب ڈیسک
August 10, 2022
 

مسجد الحرام کے ساتھ ہی قائم مکہ ٹاور پر آسمانی بجلی چمکنے کا واقعہ پیش آیا جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ  شہر  میں مطلع ابر آلود ہے اور گرج چمک ہورہی ہے۔

اس موقع پرمسجد الحرام کے ساتھ ہی واقع مکہ ٹاور پر بجلی چمکنے کا خوفناک منظر دیکھنے کو ملا جو چند سیکنڈز تک محدود تھا اور اس منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔