LIVE

ہانیہ عامر کے گھر بارش کا پانی جمع، اداکارہ کی پانی نکالتے ہوئے ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
August 11, 2022
 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہانیہ کو وائپر تھامے گھر کے ملازمین کے ساتھ پانی نکالتے تو کہیں پریشان ہوتے دیکھا جاسکتا ہے/ اسکرین گریب

مون سون بارشوں نے جہاں سڑکوں پر جل تھل کیا وہیں اداکارہ ہانیہ  عامر  کو بھی گھر میں بارش کا پانی جمع ہونے سے پانی نکالنا پڑ گیا۔

کراچی کے پوش علاقوں کے مکین   جہاں  بارش کا پانی گھر میں داخل ہونے سے پریشان ہوئے  ایسے میں اداکارہ ہانیہ عامر کےگھر میں بھی  بارش کا پانی جمع ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہانیہ کو  وائپر تھامے  گھر کے ملازمین کے ساتھ پانی نکالتے تو کہیں پریشان ہوتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم ویڈیو میں اداکارہ کو اس صورت حال سے بھی لطف اندوز ہوتے بھی دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو ہانیہ کے کراچی میں واقع  گھر کی ہے۔