LIVE

ارادہ کیا تھا کبھی قابل اعتراض فلموں میں کام نہیں کروں گا: اکشے کمار

ویب ڈیسک
August 11, 2022
 

میری فلموں میں کامیڈی کے ساتھ ساتھ ایک پیغام بھی ضرور ہوتا ہے: بالی وڈ۔ فوٹو فائل

بالی وڈ کے سپر  اسٹار  اکشے کمار  نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ارادہ کیا تھا کہ ایسی کسی فلم میں کام نہیں کریں گے جو  لوگ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر  نہ دیکھ سکیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اکشے کمار نے کہا' میں اپنے کیریئر میں کبھی قابل اعتراض فلمیں نہیں کروں گا کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے میری فلمیں دیکھ سکیں'۔

اداکار نے کہا 'میری کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ نئے طرز  اور مواد کی فلمیں پیش کی جائیں، مستقبل میں بھی میں کسی ایسی فلم میں کام نہیں کروں گا جو اخلاق سے گری ہوئی ہوگی، میری فلمیں فیملی کے لیے ہوتی ہیں'۔

بالی وڈ کھلاڑی کا کہنا تھا 'میری فلموں میں کامیڈی کے ساتھ ساتھ ایک پیغام بھی ضرور ہوتا ہے'۔

واضح رہے کہ اکشے کمار کی فلم 'رکشہ بندھن' آج 11 اگست کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے دن ریلیز کی گئی ہے۔