LIVE

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی

ویب ڈیسک
August 11, 2022
 

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 120 روپے اور کمرشل سلنڈر 450 روپے سستا ہوگیا ہے: عرفان کھوکھر/ فائل فوٹو

لاہور: ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی ہوگئی۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 218 روپے ہوگئی ہے۔

عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 120 روپے اور کمرشل سلنڈر 450 روپے سستا ہوگیا ہے۔