LIVE

کامن ویلتھ گیمز میں مذاق بننے والے جمناسٹ کی اسلامک گیمز میں شاندار کارکردگی

فیضان لاکھانی
August 11, 2022
 

جمناسٹ محمد افضل نے قونیہ میں اسلامی یکجہتی مقابلوں میں والٹنگ ٹیبل کے فائنل میں ٹاپ ایٹ (8) میں رہتے ہوئے فائنل کیلئے جگہ بنائی/فوٹوفائل

کامن ویلتھ گیمز  2022  میں مذاق کا نشانہ بننے والے جمناسٹ محمد افضل کی اسلامک گیمز میں شاندار کارکردگی رہی۔

جمناسٹ محمد افضل نے قونیہ میں اسلامی یکجہتی مقابلوں میں والٹنگ ٹیبل کے فائنل میں ٹاپ ایٹ میں رہتے ہوئے  فائنل کے لیے جگہ بنائی۔

واضح رہے کہ 40 سالہ جمناسٹ محمد افضل کو کامن ویلتھ گیمز میں بری پرفارمنس کے بعد ان کی عمر  کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ کامن ویلتھ گیمز کے دوران 29 جولائی کو منتظمین نے پاکستانی جمناسٹ محمد افضل کو غلط بس میں بٹھا دیا تھا جس کی وجہ سے وہ باسکٹ مقابلے کے وینیو  پر  پہنچ گئے۔

اس بات پر پاکستانی جمناسٹ کے آفیشل نے منتظمین سے احتجاج بھی کیا مگر ان کی بات رد کردی گئی۔

دوسری جانب اسلامک گیمز میں جمانسٹک کے انفرادی فائنل آج ہوں گے، پاکستان کے محمد سہیل بھی فائنل کے لیے ریزرو پلیئرز میں شامل ہیں۔