LIVE

13 اگست کو لوگوں کو بتاؤں گا کہ حقیقی آزادی ہوتی کیا ہے: عمران خان

ویب ڈیسک
August 11, 2022
 

ملک اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک انصاف نہ ہو، کتنے ملکوں میں ہوتا ہے کہ سربراہ حکومت کے خلاف فیصلہ ہو؟ عمران خان کا اقلیتی کنونشن سے خطاب— فوٹو : فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں اقلیتی کنونشن سے خطاب میں کہا کہ نبی ﷺ نے تمام غیر مسلموں سے میثاق مدینہ کیا، انسانی معاشرہ ہوتا ہی تب ہے جب اس میں انسانیت ہو۔

عمران خان نے کہا کہ ملک اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک انصاف نہ ہو، کتنے ملکوں میں ہوتا ہے کہ سربراہ حکومت کے خلاف فیصلہ ہو؟ انصاف کا مطلب ہے کہ کمزور اور طاقت ور قانون کے سامنے برابر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی چھوٹی سی بیٹی کو ماں سے ملنے نہیں دیا گیا، 13 اگست کو لاہور میں پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جلسہ کروں گا، 13 اگست کو لوگوں کو بتاؤں گا کہ حقیقی آزادی ہوتی کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے اندر اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتے ہیں۔