LIVE

شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک
August 12, 2022
 

عداالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی/ اسکرین گریب

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آبادکے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عداالت  نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز شہباز گل کے فون کی برآمدگی کے لیے ان کے ڈرائیور اظہار کے گھر چھاپہ مارا تاہم ڈرائیور فرار ہوگیا۔

پولیس نے چھاپے کے دوران ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کیا جب کہ خاتون اور اس کے بھائی کےخلاف تھانہ آبپارہ میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بعد ازاں شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری پر تنقید کے بعد مریم نواز نے بھی خاتون کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔