LIVE

ریحام نے پنجاب اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ کی امریکی حکام سے ملاقاتوں پر عمران کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ویب ڈیسک
August 12, 2022
 

ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ریحام خان نے پی ٹی آئی چیئرمین کی امریکی سفیر سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کا دعویٰ کیا/ فائل فوٹو

ریحام خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کی امریکی حکام سے ملاقاتوں پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ریحام خان نے پی ٹی آئی چیئرمین کی امریکی سفیر سے ویڈیو کال کے ذریعے  بات چیت کا دعویٰ کیا۔

ریحام نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی امریکی سفارت کاروں سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔

ریحام خان نے لکھا ’اطلاعات ہیں کہ وزیراعلی' کے پی' نے امریکی سفیر کی انتشار خان سے ویڈیو کال پر بات بھی کروائی لیکن قوم یوتھ کو ابھی بھی امریکی سازش کا چورن بیچا جارہا ہے‘۔