Time 11 اگست ، 2022
پاکستان

پرویز الٰہی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز  الٰہی سے امریکا کے قونصل جنرل ولیم میکانو لے نے ملاقات کی اور انہیں وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت امریکاسے بہترین تعلقات چاہتی ہے، پاکستان پر امن ملک ہے، ہمسایہ ملکوں سے اچھے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

 پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔

امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔


مزید خبریں :