LIVE

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

ویب ڈیسک
August 13, 2022
 

ایف بی آئی نے 11خفیہ دستاویزات قبضے میں لی تھیں جب کہ عدالت میں جج نے وارنٹ سمیت دیگر مواد کھولا: میڈیا رپورٹس/ فوٹو اے ایف پی

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط کر لی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے 11خفیہ دستاویزات قبضے میں لی تھیں جب کہ عدالت میں جج نے وارنٹ سمیت دیگر مواد کھولا۔

بعض دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ درج ہے ، اس کا مطلب یہ ہوا کہ انہیں صرف خصوصی سرکاری دفاتر میں ہونا چاہیے تھا۔

امریکی محکمہ انصاف نے ٹرمپ کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سے سرچ وارنٹ دکھانے کا کہا تھا ۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ چھاپہ حساس دفاعی دستاویزات غیر قانونی طور پر رکھنے سے متعلق امریکی جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے شبے میں مارا گیا ۔

ٹرمپ کا کہناہے کہ بائیں بازو کے بعض ڈیموکریٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔