LIVE

پی ٹی آئی کا جلسہ: ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑنے پر سابق اولمپیئنز برہم

ویب ڈیسک
August 13, 2022
 

ایک سیاسی جلسے کےلیے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑنے پر سابق اولمپیئنز نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

اولمپیئن رشید الحسن کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے لاہور میں کوئی دوسرا میدان نہیں ملا۔

اولمپیئن وسیم فیروز کا کہنا تھا کہ ابھی اس ٹرف پر مزید بہت کھیل ہوسکتا تھا جب کہ ہاکی فیڈریشن کے قام مقام سیکرٹری حیدرحسین نے کہا کہ دسمبر میں یہاں ہونے والی لیگ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔