Time 12 اگست ، 2022
پاکستان

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میں پی ٹی آئی ازالہ کرے گی: لاہور ہائیکورٹ

پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کیلئے ہاکی اسٹیڈیم لاہور سے کروڑوں روپے کی ٹرف بلیڈ سے اکھاڑی گئی تھی— فوٹو: فائل
پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کیلئے ہاکی اسٹیڈیم لاہور سے کروڑوں روپے کی ٹرف بلیڈ سے اکھاڑی گئی تھی— فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کے خلاف درخواستیں نمٹا دیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر  جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے درخواستوں پر فیصلہ کریں، یہ حکام کا کام ہے وہ پی ٹی آئی کو کہاں جلسہ کرنے کی اجازت دیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ لاہور ہائیکورٹ ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

عدالت نے حکم دیا کہ اسٹیڈیم کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے، نقصان کی صورت میں پی ٹی آئی اس کا ازالہ کرے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ آسٹرو ٹرف لگانے کا کام پنجاب حکومت کرے گی لہٰذا آسٹرو ٹرف کو جلد از جلد لگایا جائے اور بجٹ میں فنڈز مختص کیے جائیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے تحریک انصاف کے 13 اگست کے جلسے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کیلئے ہاکی اسٹیڈیم لاہور سے کروڑوں روپے کی ٹرف بلیڈ سے اکھاڑی گئی تھی۔

وزیر کھیل پنجاب تیمور مسعود نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرف 10،12 سال سے لگی ہوئی تھی، ٹرف کو سرگودھا منتقل کرنا تھا۔

دوسری جانب ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ جب نئی ٹرف آجاتی تب پرانی اکھاڑنی چاہیے تھی۔

مزید خبریں :