LIVE

کراچی میں گزشتہ رات سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک
August 13, 2022
 

بارش سے کے ڈی اے چورنگی، حیدری مارکیٹ، گرومندر، سفاری پارک، موسمیات،گودھرا روڈ، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن کی متعدد سڑکیں زیرآب آگئیں/ فوٹو سوشل  میڈیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر قائد میں کل سے بادل برس رہے ہیں،کبھی تیز تو کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،  آج صبح سویرے نیوکراچی، نارتھ کراچی،اورنگی ٹاون، ملیر سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں کہیں رم جھم تو کہیں تیز بارش ہو رہی ہے۔

 بارش سے کے ڈی اے چورنگی، حیدری مارکیٹ، گرومندر، سفاری پارک، موسمیات،گودھرا روڈ، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن کی متعدد سڑکیں زیرآب آگئیں جب کہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔