LIVE

ایشین والی بال: پاکستان نے کلاسیفکیشن راؤنڈ میں آسٹریلیا کو ہرادیا

فیضان لاکھانی
August 13, 2022
 

پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے تین - دو سے کامیابی حاصل کی__فوٹو: جیونیوز

ایشین والی بال میں پاکستان نے کلاسیفکیشن راؤنڈ میں آسٹریلیا کو شکست دے دی۔

پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے تین - دو سے کامیابی حاصل کی۔

پانچویں پوزیشن کے لیے میچ میں پاکستان کل ایران سے مقابلہ کرے گا۔ 

خیال رہے کہ پاکستان کی دو ٹیمیں اس وقت دو انٹرنیشنل والی بال ایونٹس میں مصروف ہیں۔

اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان آج قطر سے مقابلہ کرے گا۔