ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلادیا

جیولین تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے 88.55 کی گیمز ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا— فوٹو: جیو نیوز
جیولین تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے 88.55 کی گیمز ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا— فوٹو: جیو نیوز

اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

جیولین تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے 88.55 کی گیمز ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ارشد ندیم کا یہ چوتھا انٹرنیشنل گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز  اور ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی گولڈ جیتا تھا۔

گزشتہ سال ارشد نے ایران میں ہونیوالی امام رضا کپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ترکیہ کے شہر قونیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم شروع ہی سے ٹاپ پر رہے۔

پہلی باری میں 79.40 کی تھرو کے بعد دوسری باری میں انہوں نے 88.55 کی تھرو کی جو اسلامک گیمز کی سب سے بڑی ریکارڈ تھرو ہے۔ یہ ہی ان کی بہترین تھرو رہی۔

اس کے بعد کی تین باریوں میں انہوں نے 75.50، 82.40 اور 83.33 کی تھروز کیں تاہم کوئی دوسرا ایتھلیٹ ارشد کو پیچھے نہ چھوڑ سکا یوں انہوں نے ان مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

انہوں نے اتوار کو کامن ویلتھ گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ارشد ندیم نے گزشتہ سال امام رضا کپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا جب کہ 2019 کے ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی وہ طلائی تمغے کے حقدار ہوئے تھے۔

2017 میں باکو میں ہونیوالے اسلامک گیمز میں ارشد نے برانز میڈل جیتا تھا۔ اپنی کامیابی کے بعد ارشد ندیم نے پاکستان کا جھنڈا لے کر گراؤنڈ کا چکر لگایا اور اسٹینڈ میں بیٹھے پاکستانی تماشائیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

مزید خبریں :