LIVE

کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

عتیق الرحمٰن
August 15, 2022
 

برطانیہ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز  اور  ترکی میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز  میں شرکت کرنے والے قومی ایتھلیٹس کی پاکستان واپس کا سلسلہ جاری ہے۔

کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ انعام بٹ، برانز میڈلسٹ عنایت اللہ اور اسپرنٹر شجر عباس کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے کھلاڑیوں کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے والوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور اسلام آباد ائیر پورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ فوٹو جیو نیوز

کامن ویلتھ گیمز اور اسلام یکجہتی گیمز میں طلائی تمغے جیتنے والے ارشد ندیم آج وطن پہنچیں گے جبکہ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ اسلامی یکجہتی گیمز میں آج ایکشن میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیت کر آنے والوں کے لیے انعامی رقوم کا اعلان کر رکھا ہے۔