LIVE

اب آپ گوگل سرچ پر بھی کلاؤڈ گیمز کھیل سکیں گے

ویب ڈیسک
August 15, 2022
 

یہ فیچر محدود صارفین کو دستیاب ہے / فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل نے کلاؤڈ اسٹریمنگ سروسز کے ذریعے سرچ رزلٹس میں گیمز کھیلنے کا آپشن فراہم کردیا ہے۔

ایک نئی رپورٹ کے مطابق اگر آپ کسی ایسی گیم کو سرچ کرتے ہیں جو کسی اسٹریمنگ سروس پر دستیاب ہے تو ایک گیم بٹن بھی نظر آئے گا۔

اس بٹن پر کلک کرنے پر وہ گیم آپ کے براؤزر پر لانچ ہوجائے گی۔

گوگل سرچ میں پہلے بھی ایسا فلموں اور ٹی وی شوز کے لیے کیا جاچکا ہے۔

اگر کسی اسٹریمنگ پلیٹ فارم میں موجود فلم یا ٹی وی کو گوگل پر سرچ کرتے ہیں تو ان کے لانچ لنکس رزلٹس میں نظر آتے ہیں۔

اس وقت گیمنگ کے لیے یہ نیا فیچر سب صارفین کو دستیاب نہیں بلکہ اس کی آزمائش کی جارہی ہے تو چند افراد ہی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

اس فیچر میں گوگل Stadia ، ایکس کلاؤڈ گیمنگ اور دیگر سروسز کی گیمز پر پلے بٹن دستیاب ہوگا۔

ان سروسز کی گیمز کھیلنے کے لیے صارف کو سائن اپ کرنا ہوگا۔