LIVE

جولائی میں کس ملک سے سب سے زیادہ ڈالر پاکستان آئے؟

ویب ڈیسک
August 16, 2022
 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک سے پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے بیرون ملک سے پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  جولائی کی ورکرز ترسیلات ڈھائی ارب ڈالر رہیں،  جولائی میں بھیجی جانے والی ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زائد ماہانہ ترسیلات زر کی 26 ویں مسلسل لڑی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی کی ترسیلات جون کے مقابلے 7 اعشاریہ 8 فیصد کم رہیں، جولائی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 58 کروڑ ڈالر بھیجے، متحدہ عرب امارات سے 45 کروڑ 62 لاکھ ڈالر بھیجے گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی میں برطانیہ سے 41 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 25 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے ۔