LIVE

قمبرشہدادکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
August 16, 2022
 

جھلس کر جاں بحق افراد میں باپ اور اس کے دو جواں سال بیٹے شامل ہیں— فوٹو:فائل

قمبرشہدادکوٹ کی تحصیل وارہ میں آسمانی بجلی گرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والے تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ وارہ کے گوٹھ وکا موری میں پیش آیا جہاں کھیتوں میں کام کرنے والے تین افراد  پر آسمانی بجلی گری۔

حکام نے بتایا کہ جھلس کر جاں بحق افراد میں باپ اور اس کے دو جواں سال بیٹے شامل ہیں۔ 

مقامی افرادنے تینوں میتیوں کواسپتال متنقل کیا جبکہ باپ بیٹوں کی میتیں گھرپہنچنے پر کہرام مچ گیا۔