LIVE

وزیراعظم شہبازشریف اگلے ہفتے قطر کا سرکاری دورہ کریں گے

اعزاز سید
August 16, 2022
 

وزیراعظم کے دورے میں ایل این جی سپلائز اورمؤخر ادائیگیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا، قطر سے واپسی پر متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے: سرکاری ذرائع— فوٹو: فائل

وزیراعظم شہبازشریف اگلے ہفتے قطر اور متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سینیئر وزرا، سول اور فوجی افسران بھی دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے میں ایل این جی سپلائز اورمؤخر ادائیگیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جبکہ دورے میں قطرکی پاکستان کے ملکیتی اداروں میں سرمایہ کاری کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر میں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جبکہ وزیراعظم قطر کے دورے سے واپسی پر متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔