LIVE

یو اے ای نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 'آرڈر آف دی یونین' اعزاز سے نواز دیا

ویب ڈیسک
August 17, 2022
 

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین ایوارڈ پیش کیا۔—فوٹو:ٹوئٹر

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  نے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ' آرڈر آف دی یونین ' اعزاز سے  نواز دیا ۔

متحدہ عرب امارات کے  صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین میڈل پیش کیا۔

فوٹو:ٹوئٹر

واضح رہے کہ آرڈر آف دی یونین دوست ممالک کے سینیئر حکام کو دیا جانے والا یو اے ای کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔