LIVE

پاکستان: کورونا سے مزید 5 اموات، شرح ڈھائی فیصد سے زائد

ویب ڈیسک
August 17, 2022
 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 19 ہزار 312 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 526 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی/ فائل فوٹو

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 5 افراد انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 19 ہزار 312 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 526 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 2.72 رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے  جس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 542 ہوگئی۔