LIVE

امریکا: مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کیخلاف مظاہرین پر ہندو انتہا پسندوں کا دھاوا

ویب ڈیسک
August 17, 2022
 

امریکا میں بھارتی وزیراعظم کی انتہاپسند پالیسیوں کیخلاف مظاہرہ کر نے والوں پر ہندو انتہاپسندوں نے یلغار کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین پر ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بولا۔

انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں اور نچلی ذات کے ہندوؤں پر مظالم کی عکاسی کرتے بینرز اور پوسٹرز پھاڑ ڈالے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے آنے پر صورتحال قابو میں آئی اور انتہا پسند ہندو منتشر ہوئے۔