LIVE

جیسے عمران کو لایا گیا تھا ایسے ہی واپس اپنی جگہ جائےگا: منظور وسان

ویب ڈیسک
August 17, 2022
 

ملک میں بہت کچھ ہونے والا ہے، ابھی اور بھی اہم فیصلے ہونے ہیں، ماضی کےفیصلوں کی درستی کے لیے اب اہم فیصلے کرنے ہیں: پی پی رہنما/ فائل فوٹو

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان نے ملکی سیاست پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملک میں بہت کچھ ہونے والا ہے، ابھی اور بھی اہم فیصلے ہونے ہیں، ماضی کےفیصلوں کی درستی کے لیے اب اہم فیصلے کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے عمران خان کو لایا گیا تھا ایسے ہی واپس اپنی جگہ جائےگا،  مائنس ون پہلے بھی ہوا ہے اور اب مائنس 2 اور تھری کے چانسز ہیں،  ہوسکتا ہے کہ مائنس میں زور زیادہ دیا جاتا ہے اور دیا جائے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر  2023 میں ہوں گے ۔