LIVE

جہاں شہباز گل کو رکھا جائے اس کا سب کو پتہ ہو، ان پر تشدد نہ ہو، اسد عمر کا مطالبہ

ویب ڈیسک
August 17, 2022
 

ماحول بنایا جارہا ہےکہ تحریک انصاف نے فوج کے خلاف مہم چلائی، تحریک انصاف نے کوئی مہم نہیں چلائی: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر— فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ماحول بنایا جارہا ہےکہ تحریک انصاف نے فوج کے خلاف مہم چلائی، تحریک انصاف نے کوئی مہم نہیں چلائی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ  وزیر دفاع ہمیں کہہ رہا ہے کہ ہم محب وطن نہیں، ان کا بیان مضحکہ خیز ہے، خواجہ آصف بتائیں فلور آف دی ہاؤس پر فوج کے خلاف کیوں بیان دیا تھا؟

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے مطالبہ کیا کہ جہاں پر شہباز گل کو رکھا جائے اس جگہ کا سب کو پتہ ہو، یقین دہانی کرائی جائے کہ شہباز گل پر تشدد نہ ہو۔

اس موقع پر  فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا دو نمبر وزیر دفاع سب سے بڑی جماعت کو فوج مخالف کہہ رہا ہے، یہ کس کی خدمت ہے؟