LIVE

ویڈیو:گرل فرینڈ کو پروپوز کرتے لڑکے کی ٹانگ کی نس پر نس چڑھ گئی

ویب ڈیسک
August 22, 2022
 

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو خاصی مقبول ہورہی ہے جس میں ایک لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے لگتا ہے کہ اس کی ٹانگ کی نس پر نس چڑھ جاتی ہے۔

گردش کرتی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں جس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں موجود لڑکے کا نام کرسچن موریٹائل ہے جس نے اپنی محبوبہ کو ایک ایونٹ کے دوران پروپوز کرنے کی منصوبہ بندی کی لیکن بدقسمتی سے اس کا پلان کھٹائی میں پڑگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوں ہی لڑکا ایک گھٹنے پر بیٹھ کر ڈبے سے انگوٹھی نکالتا ہے تو اس کی ٹانگ اکڑ جاتی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی نس پر نس چڑھ گئی۔

تاہم ساتھ میں کھڑے کچھ لڑکوں نے جلدی سے کرسچن کو سنبھالا اور اس کی ٹانگ کا مساج کیا۔ 

مذکورہ عاشق کی ٹانگ تو فوری ٹھیک نہ ہوسکی لیکن اس نے گرل فرینڈ کو پروپوز کیا جس کے بعد لڑکی نے یہ پیشکش قبول بھی کرلی۔