LIVE

ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گیا

ویب ڈیسک
September 02, 2022
 

رویندرا جڈیجا دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں، ان کی جگہ اکسر پٹیل کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے— فوٹو: فائل

دبئی: بھارت کے آل راؤنڈر  رویندرا جڈیجا ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔

رویندرا جڈیجا دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں، رویندرا جڈیجا کی جگہ اکسر پٹیل کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ اکسر پٹیل اسٹینڈ بائی کھلاڑی تھے جلد دبئی میں اسکواڈ جوائن کر لیں گے۔