LIVE

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردگرفتار

طلحہ ہاشمی
September 03, 2022
 

فوٹو: فائل

کراچی:کاؤنٹر ٹیر ر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نےکراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئےکالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گردگرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں گلستان جوہر اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کی گئیں، ابوالحسن اصفہانی روڈ سےگرفتار ملزم سے ٹی ٹی پستول برآمد ہوا، ملزم نے فرقہ وارانہ بنیاد پرکئی افراد کو قتل کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  گلستان جوہر سےگرفتار ملزم سے بھی اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزم شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلا گیا تھا، ملزم وقتاً فوقتاً پاکستان آکر ری گروپنگ کا کام کر رہا تھا۔