LIVE

گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرادیے

ویب ڈیسک
September 11, 2022
 

ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا / فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کیا۔

اب اینڈرائیڈ صارفین نیئر بائی شیئر نامی فیچر استعمال کرسکیں گے جس کے ذریعے وہ بیک وقت متعدد فائلز کئی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو بھیج سکیں گے۔

درحقیقت اگر اس وقت کسی کی ڈیوائس بند ہو تو بھی فائل موصول ہوجائے گی۔

ایک فیچر قوت سماعت سے محروم افراد کے لیے ہے جس کے ذریعے انہیں مختلف الارمز جیسے فائر الارم بجنے پر آگاہ کیا جائے گا۔

اسی طرح نیو لائیو شیئرنگ فیچرز کو بھی اینڈرائیڈ سسٹم کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

ان لائیو شیئرنگ فیچرز سے 100 افراد گوگل میٹ کے ذریعے یوٹیوب پر ایک ویڈیو بیک وقت دیکھ سکیں گے یا اسی طرح گیمز کھیل سکیں گے۔