LIVE

پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے نیپال سے پہلی امدادی پرواز کی کراچی آمد

افضل ندیم ڈوگر
September 13, 2022
 

نیپالی خارجہ امور کی جوائنٹ سیکرٹری بھی امدادی سامان لے کر آنے والی پہلی پرواز کے ہمراہ کراچی پہنچے— فوٹو: جیو نیوز

پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے نیپال سے بھی امداد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں نیپال سے پہلی پرواز کراچی پہنچی ہے۔ نیپالی خارجہ امور کی جوائنٹ سیکرٹری بھی امدادی سامان لے کر آنے والی پہلی پرواز کے ہمراہ کراچی پہنچے۔

نیپال کے پاکستان میں سفیر، ایم پی اے سوشل ویلفیئر، ڈی جی ایم او ایف اے، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور  5 کور کے پاک فوج کے افسر نے نیپالی مہمان کو خوش آمدید کہا اور طیارے کا استقبال کیا۔