LIVE

ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال پہنچا دیا گیا

ویب ڈیسک
September 15, 2022
 

فوٹو: غیر ملکی میڈیا

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال پہنچا دیا گیا۔

 ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانوی فوج کی پریڈ ، ہائیڈ پارک میں توپوں کی سلامی پیش کی گئی، دعائیہ تقریب میں بادشاہ چارلس سوئم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے  شرکت کی۔

اس کے علاوہ  شہریوں نے بھی ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش  کیا، عوامی خراجِ عقیدت کے لیے ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں ہی رہے گا۔

خیال رہے کہ  برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا  8 ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔