LIVE

انٹارکٹکا میںآ ئس میراتھن ،برطانیہ کے انڈریو مرے نے جیت لی

ویب ڈیسک
November 26, 2012
 

انٹارکٹکا …انٹارکٹکا کی برف پردوڑ کا مقابلہ برطانیہ کے انڈریو مرے نے اپنے نام کرلیا۔انٹارکٹکا میں درجہ حرارت صفر سے بھی کم ہے، جہاں آئس میراتھن میں 15 ممالک کے46 ایتھلیٹس نے دوڑ لگائی ، مردو ں کی ریس میں برطانیہ کے اینڈے مرے نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی 8 منٹ بعد منزل پر پہنچ پائے ، 11خواتین نے بھی ریس میں ایک دوسرے کو ہرانے کی ٹھانی ، سڈنی کی Demelza Farr ، امریکا کی نینسی اورآسڑیلیا کی امنڈا بالترتیب پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر جگہ بناسکیں۔