LIVE

آخری رسومات سے قبل شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ کی نئی تصویر جاری کردی

ویب ڈیسک
September 19, 2022
 

ملکہ الزبتھ دوم اتنے طویل عرصے تک بادشاہت کرنے والی پہلی برطانوی ملکہ تھیں: شاہی خاندان۔ فوٹو فائل

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات سے قبل شاہی خاندان نے ان کی نئی تصویر جاری کی ہے۔

شاہی خاندان نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر الزبتھ دوم کی یہ تصویر جاری کی جس میں بتایا گیا کہ مذکورہ  تصویر ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر لی گئی تھی۔

ملکہ الزبتھ دوم اتنے طویل عرصے تک بادشاہت کرنے والی پہلی برطانوی ملکہ تھیں۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہی خاندان کی جانب سے کہا گیا کہ آج، لاکھوں لوگ ان کی شاندار زندگی کو یادگار بنانے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔

یاد رہے کہ  برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا 8 ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر یعنی آج ادا کی جائیں گی۔